ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کانگریس نے مودی کی اسمارٹ سٹی اسکیم کوفلاپ بتایا

کانگریس نے مودی کی اسمارٹ سٹی اسکیم کوفلاپ بتایا

Thu, 28 Mar 2019 01:22:07  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی :27 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 100شہروں کو اسمارٹ سٹی بنانے کا اعلان کو جملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے تحت اب تک محض سات فیصد رقم مختص کی گئی ہے اور مسٹر مودی کی یہ اسکیم مکمل طور پر فلاپ ثابت ہوئی ہے۔کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجیوالا نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ حق اطلاعات (آر ٹی آئی) کے تحت موصولہ معلومات کے مطابق ملک کے سو شہروں کو اسمارٹ بنانے کی اس اسکیم کے تحت دو لاکھ کروڑ روپے مختص کئے جانے تھے لیکن گزشتہ پانچ سال میں اس کے لئے محض 14 ہزار کروڑ روپے ہی دیئے گئے۔اس رفتار سے اگر یہ کام چلتارہا تو ملک میں سو اسمارٹ سٹی بنانے کا کام 52 سال میں مکمل ہو سکے گا۔


Share: